06 جون 2014 (22:33)
0

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کی تعمیر نو و بحالی میں مکمل حمایت کرے گا، افغانستان میں پاکستان کی جانب سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
جمعہ کو یہاں افغانستان کے حوالے سے تعمیر نو و بحالی کی کمیٹی کے 11 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے طورخم جلال آباد سڑک کے منصوبے پر کام میں تاخیر پر ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان منصوبوں کی تاخیر سے لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے
انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کو جلد مکمل کیا جائے۔ پاکستان افغانستان میں تعمیر نو اور بحالی کیلئے 50 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کررہا ہے۔ کمیٹی نے کل 29 منصوبوں کی منظوری دی جن میں 11 مکمل ہوچکے ہیں۔