وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست بنانے کیلئے کام کررہی ہے۔

توانائی ضروریات پوری کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے:ڈار
06 جون 2014 (19:41)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور ملک کو اقتصادی طورپر فعال بنانے پرکام شروع کردیا ہے ۔
وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹرRachid Bemmessaoud سے تبادلہ خیال کررہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت وزیراعظم نوازشریف کے وژن کے مطابق پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست بنانے کیلئے کام کررہی ہے۔
اسحق ڈار نے کہاکہ عالمی بنک کی توانائی کے شعبے میں خاص طورپر داسو ڈیم اور CASA - 1000 ترقیاتی منصوبوں میں مدد سے پاکستان کوتیزی سے ترقی کی طرف لے جانے میں مدد ملے گی ۔
اس موقع پر عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملک کے اقتصادی اعشاریوں میں مثبت رجحانات کو سراہا ۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ منگل کو منعقد ہونے والی بنک کی بورڈ میٹنگ میں داسو ڈیم منصوبے کیلئے مالی تعاون کی منظوری دیدی جائے گی ۔