06 جون 2014 (20:48)
0

باجوڑ ایجنسی میں قبائلی عمائدین اورماموند قبیلے کی امن کمیٹی کے ارکان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کو اپنے مکمل تعاون کایقین دلایا ہے۔
یہ فیصلہ SEVAI میں ماموند تحصیل کے مختلف قبائل کے عمائدین کے ایک بڑے جرگے کے دوران کیاگیا تاکہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی نقل وحرکت کی روک تھام کی جاسکے ۔
جرگے میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ علاقے میں دہشت گردی کی روک تھام کی کارروائیوں میں اضافہ کیاجائے گا ۔
قبائلی عمائدین نے ماموند ایجنسی میں مختلف علاقوں میں سرحد کے آر پار حالیہ حملوں کی بھی شدید مذمت کی ۔