06 جون 2014 (20:21)
0

پاکستان نے کابل میں افغانستان کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عبداﷲ عبداﷲ کے قافلے پرحملے کی مذمت کی ہے جس میں کئی بے گناہ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔
دفترخارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں اعتماد کا اظہار کیا کہ افغانستان کے عوام کے جمہوری سفر اوران کی امن اور ترقی کی جستجو کیلئے خطرہ بننے والی کسی بھی کوشش کو ناکام بنادیںگے ۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں پرامن انتخابات اور جمہوریت کی منتقلی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا ۔