06 جون 2014 (19:47)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت معیاری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے شعبے کی ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں چین کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کے وفد سے باتیں کر رہے تھے۔
صدر نے چینی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میںانفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے شعبے خاص طور پر تھری جی ، فورجی سے ہم آہنگ موبائل ہینڈ سیٹ کی تیاری میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
چینی وفد نے پاکستان کے ٹیلی کام کے شعبے میں مزید تجارتی مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔