مجوزہ منصوبہ جے انرجی دو سو بیس بیس میگاواٹ صلاحیت کے چھ بجلی گھروں پر مشتمل ہوگا۔

ایشیاپاک اورڈانگ فانگ سندھ میں کوئلےسےچلنے والا 1320میگاواٹ کا بجلی گھر قائم کرینگی
06 جون 2014 (09:59)
0

کوریا کی ایک کمپنی ایشیا پاک انویسٹ منٹس اور چین کی کمپنی ڈانگ فانگ الیکٹرک کارپوریشن نے بن قاسم کی بندرگاہ کے قریب تیرہ سو بیس میگاواٹ کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھرکے قیام کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

مجوزہ منصوبہ جے انرجی دو سو بیس بیس میگاواٹ صلاحیت کے چھ بجلی گھروں پر مشتمل ہوگا۔توقع ہے کہ تجارتی بنیادوں پر مشترکہ طور پر شروع کئے گئے اس منصوبے کو دوہزار اٹھارہ کی پہلی سہ ماہی میںمکمل کر لیا جائیگا۔

اس سے پاکستان میں بجلی کی موجودہ قلت پر قابو پانے اور بجلی کے نرخوں میںکمی لانے میں مدد ملے گی۔