سپیکرقومی اسمبلی کی زیرصدارت اجلا س میں دوسرے پارلیمانی سال کے دوران قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے شیڈول کی منظوری بھی دی گئی ۔

وفاقی بجٹ پربحث 17جون تک مکمل کرلی جائے گی:ہا ئوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی
06 جون 2014 (14:16)
0

قومی اسمبلی کی ہا ئوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ نئے وفاقی بجٹ پر بحث اس مہینے کی سترہ تاریخ تک مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد بجٹ کی منظوری کے عمل کاآغاز ہو جائے گا کمیٹی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت آج(جمعہ ) کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔


کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ ایوان کا اجلاس اس ماہ کی اکیس تاریخ تک جاری رہے گا۔کمیٹی نے دوسرے پارلیمانی سال کے دوران قومی اسمبلی کے اجلاسوںکے شیڈول کی منظوری بھی دی۔