ممنون حسین نےدونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے سبکدوش سعودی سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز الغدیر کی خدمات کی تعریف کی۔

پاکستان سعودی عرب کےساتھ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے:صدر
06 جون 2014 (09:46)
0

 صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں بالخصوص معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دو طرفہ تعاون مزید بڑھانا چاہتا ہے۔وہ اسلام آباد میں سعودی عرب کے سبکدوش ہونے والے سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز الغدیر سے گفتگو کررہے تھے۔


صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے ڈاکٹر عبدالعزیز الغدیر کی خدمات کی تعریف کی۔ممنون حسین نے خادم الحرمین الشریفین شاہ عبد اللہ کی درازی عمر اور اچھی صحت اور سعودی عرب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔


ڈاکٹر عبد العزیز الغدیر نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران مدد اور تعاون پر صدر اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔