جنرل چانگ وان چوان نے کہا کہ چین پاک فوج کے ساتھ تعاون کو عملی طور پر وسعت دینے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے۔

06 جون 2014 (11:40)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بیجنگ میں چین کے وزیر دفاع جنرل چانگ وان چوان سے ملاقات میںدفاع کے شعبے میںدوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

 

چینی وزیر دفاع نے کہا کہ ان کا ملک پاک فوج کے ساتھ تعاون کو عملی طور پر وسعت دینے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں پاک چین تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے۔
اس سے پہلے آرمی چیف نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی اور قانونی امور کے کمیشن کے سربراہ مینگ جیان زو سے ملاقات کی۔انہوں نے دہشت گردی کیخلاف تعاون کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔


ینگ نے دہشت گردی کیخلاف چین کی جنگ کی حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔جنرل راحیل نے چین کے وزیر پبلک سکیورٹی گووشینگکون اور سٹیٹنڈکے ایڈمنسٹریٹرژو ڈیزے   سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔