سرینگرمیں ایک اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ کشمیری عوام نے ڈھونگ پارلیمانی انتخابات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرکے بھارت نواز عناصر کو بھرپور طریقے سے جواب دیا ۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کامسئلہ کشمیر کےدیرپاحل کیلئےجدوجہدجاری رکھنےکاعہد
06 جون 2014 (09:49)
0


مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ وہ کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے دیرپا حل کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔سرینگر میں ایک اجلاس میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ کشمیری عوام خا ص طور پر نوجوان حق خودارادی کے حصول کیلئے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے تحریک آزاد ی کشمیر کی تاریخ سنہرے حروف میں لکھ رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے ڈھونگ بھارتی پارلیمانی انتخابات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرکے بھارت نواز عناصر کو بھرپور طریقے سے یہ جواب دیا ہے کہ کشمیری آزاد ی سے کم کچھ نہیں چاہتے۔


سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سینکڑوں حریت رہنمائوں اورکارکنوں کو جیلوں میں ڈالنے پر کٹھ پتلی انتظامیہ کی پالیسی پر کڑی تنقید کی گئی۔
اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اورخاموش تماشائی بننے کی پالیسی کو ترک کرے۔