عراقی حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز مسلح حملہ آوروں نے مختلف علاقوں پر قبضہ کرنے سے پہلے مشرقی اورمغربی علاقوں میں پویس چوکیوں اور تھانوں پر حملے کئے۔

عراق: سمارا میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا بڑا حملہ پسپا کردیا ،80شرپسندہلاک
06 جون 2014 (15:30)
0

عراق کے وسطی شہر سمارا میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے بڑے حملے کو پسپا کردیا ہے جس میں 80شرپسندہلاک ہوئے۔عراقی حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز مسلح حملہ آوروں نے مختلف علاقوں پر قبضہ کرنے سے پہلے مشرقی اورمغربی علاقوں میں پویس چوکیوں اور تھانوں پر حملے کئے۔

 

فوج نے جواب میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی حملے کئے شہر میں کرفیو نافذ کردیاگیا ہے دارالحکومت بغداد سے مزید رسد بھیجی گئی ہے۔