عادل فقہی نےشوریٰ کو بتایا کہ حکومت میرس کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

پچھلے 6 ہفتے کے دوران مہلک میرس کرونا وائرس کے کیسز میں80 فیصد کمی ہوئی: سعودی وزیر صحت
06 جون 2014 (14:33)
0

سعودی عرب میں قائم مقام وزیر صحت عادل فقہی نے کہا ہے کہ پچھلے چھ ہفتے کے دوران مہلک میرس کرونا وائرس کے کیسز میں اسی فیصد کمی ہوئی ہے۔انہوں نے شوریٰ کو بتایا کہ حکومت میرس کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ عمرہ اور حج کے دوران سعودی عرب میں اس بیماری پر کنٹرول رکھنے کیلئے تمام ممکن کوششیں یقینی بنائی جائیں گی۔سعودی وزیر صحت نے کہا کہ ترپن مریض زیر علاج ہیں اور تین سو ترپن افراد بیماری سے صحت یاب ہوئے ہیں۔


دو سو تراسی اموات سمیت مجموعی طور پر اس بیماری کے چھ سو نواسی کیسز سامنے آئے ہیں