صدر براک اوبامہ اور برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے روس سے کہا کہ وہ پیٹروپوروشینکو کو تسلیم کریں جو کل سے یوکرین کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔

گروپ 7 کا روس پر بحران کے خاتمے کیلئے نئی یوکرینی قیادت کیساتھ بات چیت پر زور
06 جون 2014 (12:04)
0

بڑے صنعتی ملکوں کے گروپ سات کے رہنمائوں نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقی یوکرین میں بحران کے خاتمے کیلئے یوکرین کی نئی قیادت کیساتھ بات چیت شروع کرے۔امریکہ کے صدر براک اوبامہ اور برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے روس سے کہا کہ وہ پیٹروپوروشینکو کو تسلیم کریں جو کل سے یوکرین کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔
گروپ سات کے رہنمائوں نے برسلز میں اجلاس میں کہا کہ وہپیٹروپوروشینکوکی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔


بعد میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پیرس میں روس کے صدر ولادی میرپیوتن سے ملاقات کی۔یوکرین میں بحران شروع ہونے کے بعد یہ پیوتن کی کسی بھی مغربی رہنما سے پہلی ملاقات تھی۔


ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ موجودہ صورتحال قابل قبول نہیں ہے، اور اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔صدرپیوتن نے بعد میں فرانس کے صدرفرانکوئس اولانر سے ملاقات کی لیکن روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات کے بعد کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا۔