آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور،کوہاٹ، اسلام آباد/راولپنڈی ، سرگودھا، کوئٹہ ڈویژن، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چندمقامات پرآندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
06 جون 2014 (21:41)
0

اسلام آباداور راولپنڈی سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جس کے باعث ان علاقوں میں آئندہ دو روز کے دوران گرمی کی شدت میں قدرے کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے تاہم جنوبی خیبر پختونخواہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔
آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور،کوہاٹ، اسلام آباد/راولپنڈی ، سرگودھا، کوئٹہ ڈویژن، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چندمقامات پرآندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
ہفتہ/اتوار کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں گرمی کی شدت میں قدرِے کمی کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر اگلے چند روزجاری رہے گی۔
سب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ میں پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا