ترجمان نے کہا کہ الطاف حسین اور انکی قانونی ماہرین کی ٹیم نے ابھی تک حکومت سے مدد کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

 حکومت الطاف حسین کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار:دفتر خارجہ
06 جون 2014 (12:48)
0

دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان گوانتاموبے اوربھارتی جیلوں میں موجود اپنے قیدیوں کی رہائی کیلئے امریکہ اوربھارت کے ساتھ رابطے میں ہے ۔
دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں کوبریفنگ کے دوران بتائی ۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکرٹریوں کی سطح کے مذاکرات کے بارے میں انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں دونوں ملک رابطے میں ہیں ۔
پاکستان کی حدود میں افغانستان کی طرف سے کئے گئے حملوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ترجمان نے کہاکہ ہم کابل میں افغان حکام اور اسلام آباد میں موجود افغان سفارتخانے کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا ہے ۔
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے جو اس وقت لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ الطاف حسین اور انکی قانونی ماہرین کی ٹیم نے ابھی تک حکومت سے مدد کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا۔