صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں سبکدوش سعودی سفیرکو نشان عطا کیا۔

ڈاکٹرعبدالعزیزالغدیرکونشان قائداعظم سےنوازاگیا
06 جون 2014 (14:00)
0

حکومت نے پاکستان او رسعودی عرب کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے خدمات کے اعتراف میں سعودی عرب کے سبکدوش ہونے والے سفیر ڈاکٹرعبدالعزیزابراہیم الغدیرکونشان قائد اعظم کے اعزاز سے نوازاہے۔

 

اس سلسلے میں جمعہ کو ایوان صدر میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ممنون حسین نے سعودی عرب کے سبکدوش ہونے والے سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز بن ابراہیم الغدیر کو نشان قائد اعظم کے اعزاز سے نوازا۔

 

وزیراعظم نواز شریف نے ڈاکٹر عبدالعزیز بن ابراہیم الغدیر کونشان قائد اعظم عطا کرنے کیلئے صدر مملکت کوایڈوائس بھیجی تھی ۔