سٹار ٹینس پلیئر اور عالمی نمبر چار سیمونا ہالپ گرینڈ سلیم تاریخ میں 36 برس بعد فائنل میں پہنچے والی پہلی رومانوی کھلاڑی بن گئیں۔

ہالپ فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیتنے کی خواہشمند
06 جون 2014 (20:34)
0

ہالپ نے فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں اینڈریا پیٹکووک کو شکست دے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔
اس سے قبل 1978ء میں ہالپ کی کوچ ورجینیا نے فرنچ اوپن کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی اور ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
ہالپ نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلی بار گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچنے پر خوشی کو الفاظ میں بیاں نہیں کر سکتی، یہ میرے لئے قابل فخر لمحہ ہے اور اب میری تمام تر توجہ فائنل پر مرکوز ہے، کوشش ہو گی کہ ٹائٹل جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کروں۔