انہوں نے کہاکہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشمیری نوجوانوں کے قتل عام میں ملوث ہے

سردار یعقوب کا مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل پر زور
06 جون 2014 (20:09)
0

آزادجموں وکشمیر کے صدر سردارمحمد یعقوب خان نے بھارت پر زوردیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے ۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشمیری نوجوانوں کے قتل عام میں ملوث ہے جیسا کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر ملنے والی قبروں سے ظاہر ہے ۔
آزادجموں وکشمیر کے صدر نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے بھارت کے دورے سے پتہ چلتتا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار دوستانہ تعلقات کیلئے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل حل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب یہ بھارت پر منحصر ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم کے جذبہ خیرسگالی کا مثبت جواب دے ۔