کابینہ نے ہنرمند نوجوانوں کو بلاسود قرض فراہمی کیلئے فنڈ کے قیام کی منظوری بھی دی

خیبر پختونخوا: ایل ایچ ڈبلیوز اور ویکسی نیشن پروگرام کے عملہ کو مستقل کرنیکا فیصلہ
06 جون 2014 (19:50)
0

خیبرپختونخوا کی حکومت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز اورویکسی نیشن پروگرام سے متعلقہ دوسرے عملے کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس بات کا فیصلہ جمعہ کے روز پشاور میں وزیراعلی پرویزخٹک کی صدارت میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیاگیا ۔
بعد میں صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ کابینہ نے ہنرمند نوجوانوں کو بلاسود قرضے دینے کیلئے بارہ کروڑ روپے کے ایک فنڈ کے قیام کی منظوری دی ۔