صوبے میں چار نئی میڈیکل یونیورسٹیاں بھی قائم کی گئیں

صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے22ارب روپے خرچ
06 جون 2014 (19:53)
0

سندھ میں رواں مالی سال کے دوران لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے بائیس ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں۔
ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے نے بتایا ہے کہ اس رقم سے صحت کے دو سو بند مراکز کو فعال کیا گیا ہے اور صحت کے چالیس دیہی مراکز کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا۔
اس رقم سے صوبے میں چار نئی میڈیکل یونیورسٹیاں قائم کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔