وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے غیرملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول کے ساتھ خصوصی مراعات فراہم کی جا رہی ہیں۔

پاکستان اور ترکی تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں: شہباز شریف
06 جون 2014 (15:33)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہاہےکہ پاکستان اور ترکی تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں جو آزمائش کی ہر گھڑی میں پورے اترے ہیں ۔وہ آج(جمعہ ) لاہور میں ممتاز ترک صنعتکاروں کے گروپ کے وفد سے باتیں کر رہے تھے۔


وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے غیرملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول کے ساتھ خصوصی مراعات فراہم کی جا رہی ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترک وفد کے سربراہ نے ملک میں خصوصا پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔