ان میں ٹرانسپورٹ، ہائوسنگ، توانائی، زراعت، اعلی تعلیم اور آبی ذخائر سمیت مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔

سنٹرل ورکنگ ڈویلپمنٹ پارٹی کی 17ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
06 جولائی 2017 (22:08)
0

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے سترہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے جن پر ایک سو اٹھہتر ارب تیس کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

یہ منظوری اسلام آباد  میں منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں ورکنگ پارٹی کے اجلاس کے دوران دی گئی۔

ان میں سندھ رائٹ بنک آئوٹ فال ڈرین کی تعمیر ، مواصلات کے شعبے کے تین بڑے منصوبے، دریائے راوی پر شہید بینظیر بھٹو پل کی تعمیر، ہائوسنگ کے شعبے کے دو منصوبے اور ملک میں تجارتی سطح پر زیتون کی کاشت کے فروغ کا زرعی منصوبہ شامل ہے۔

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تین منصوبوں کی بھی منظوری دی ان منصوبوں کے تحت گوادر کے طلباء کو پاکستانی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول اور بیرون ملک چینی زبان سیکھنے کی سہولت دی جائے گی۔