تینوں ممالک کا خطے کی پائیدار ترقی کیلئے تعمیری تعاون بڑھانے پر زور۔

پاکستان،افغانستان اور تاجکستان کادہشت گردی کیخلاف جنگ کا عزم
06 جولائی 2017 (21:52)
0

پاکستان افغانستان اور تاجکستان نے مضبوط باہمی تعاون کے ذریعے دہشتگردوں اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار جمعرات کے روز تاجکستان میں دوشنبے کے قریب پوگس پیلس میں تینوں ملکوں کے رہنمائوں کے درمیان ملاقات مین کیا گیا۔
وزیراعظم محمد نوازشریف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اور افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے انتہا پسندی، دہشتگردی، منشیات کی سمگلنگ اور دیگر منظم جرائم کے خلاف سہ فریقی اور کثیر جہتی تعاون کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور تاجکستان نے اعتراف کیاکہ ایک مستحکم افغانستان خطے کے ممالک کی یکجہتی کیلئے ناگزیر ہے۔