برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی مقبوضہ وادی میں ڈھائے جانیوالے بھارتی فورسز کے مظالم کی شدید مذمت۔

برطانوی ارکان پارلیمنٹ مقبو ضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی بند کرانے میں کردار ادا کریں،سردار مسعود
06 جولائی 2017 (21:45)
0

آزادجموں کشمیر کے صدر مسعود خان نے برطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی بند کرانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

برطانیہ میں دارلامرء میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کررہی ہیں۔ بھارتی فوج خصوصا ان نوجوانوں کو نشانہ بنارہی ہے جو انٹرنیٹ اور سماجی میڈیا پر بھارتی مظالم اجاگر کررہے ہیں۔
آزاد جموں کشمیر کے صدر نے کہا کہ سکول اور کالج کی طالبات کو پیلٹ گن کے استعمال کی وجہ سے بینائی سے محروم کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر برطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ نے مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کے مظالم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کشمیری بھی اسی دنیا کا حصہ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ برطانیہ اور اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔