وفاقی وزیر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحاً حل کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

06 جولائی 2017 (20:59)
0

انسانی حقوق کے وزیر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحا حل کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں اوپی ایف کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین پیرسٹر امجد ملک سے ملاقات کے دوران کہی۔
وزیر نے کہا کہ بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی نہ صرف ملک کے سفیر ہیں بلکہ بہت بڑا سرمایہ بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فاونڈیشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوششیں کرے گی۔