وزارت کے عہدیدار نے کہا کہ منظور شدہ حج گروپ منتظمین کی فہرست وزارت کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہے۔

عازمین صرف رجسٹرڈ حج گروپ منتظمین کے ذریعے درخواست دیں،وزارت مذہبی امور
06 جولائی 2017 (20:36)
0

مذہبی امور کی وزارت نے عازمین سے کہا ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ حج گروپ منتظمین کے ذریعے حج کی درخواستیں دیں۔

وزارت کے ایک عہدیدار نے ایک بیان میں کہا کہ جو عازمین پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کرنا چاہتے ہیں انہیں صرف مذہبی امور کی وزارت کے ساتھ رجسٹرڈ منتظمین کے ذریعے ہی حج کے تمام انتظامات کرنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ منظور شدہ حج گروپ منتظمین کی فہرست وزارت کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہے۔