وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کان کنی، پن بجلی اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

کاروباری افراد کو سرمایہ کاری پر راغب کرنے کیلئے کوشاں ہیں،حفیظ الرحمن
06 جولائی 2017 (20:32)
0

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ علاقے میں سرمایہ کاری کے لئے کاروباری افراد کو راغب کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے جمعرات کے روز گلگت میںسرمایہ کاری بورڈ کے نائب چیئرمین راجہ نظیم الامین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں کان کنی، پن بجلی اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات کی پیشکش کرے گی۔