جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا لواحقین سے اظہار تعزیت ،زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

فضل الرحمن کی سانحہ احمد شرقیہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے فاتحہ خوانی
06 جولائی 2017 (20:11)
0

جمعیت علمائے اسلام )ف(کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جمعرات کے روزبہاولپور میں احمد پورشرقیہ کا دورہ کیا۔
انہوں آئل ٹینکر آتشزدگی سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور عزیز واقارب سے ملاقات کی اور اس واقعے کو قومی سانحہ قرار دیا۔
انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور جاں بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی اور سانحے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔