وفاقی سکولوں میں کمپیوٹر لیبز کی تعمیر کا معاہدہ
06 جولائی 2017 (19:43)
0

اسلام آباد میں226 وفاقی سکولوں میں کمپیوٹر لیبز تعمیر کی جائیں گی۔

اس سلسلے میں اسلام آباد میں آج وزارت آئی ٹی اور کیڈ کے درمیان معاہدہ ہوا۔
اس موقع پر آئی ٹی کی وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا کہ اس حوالے سے اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا اور اسلام آباد کے سکولوں کی بچیوں کو تربیت بھی دی جائے گی۔
کیڈ کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کے اصلاحاتی پروگرام کے تحت وفاق کے تعلیمی اداروں کو رول ماڈل بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت ضروری سہولیات مہیا کرنے کے علاوہ سکولوں کو جدید اور بہتر کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کے وفاقی سکولوں کو ستر بسیں مہیا کر دی گئی ہیں جبکہ ایک سو بیس مزید بسیں مہیا کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دور دراز علاقوںکے لئے تیس کوسٹر بھی دی جائیں گی جہاں بسیں نہیں جاسکتیں۔