حریت رہنماؤں کی مقبوضہ کشمیر میں بار بار کرفیو اور دیگر پابندیوں کے نفاذ کی مذمت
06 جولائی 2017 (19:30)
0

مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے آج سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے بار بار کرفیو اور پابندیوں کے نفاذ کی شدید مذمت کی ہے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کشمیری تاجروں اور سول سوسائٹی کے اراکین کو عوام کے حق میں آواز بلند کرنے پر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے ۔
ادھر میں معروف نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کے یوم شہادت کے سلسلے میں ہفتہ کے روز مکمل ہڑتال کی جائیگی جو اس سلسلے میں ترتیب دیے گئے ایک ہفتے کے پروگراموں کا حصہ ہے۔
بھارتی فوجیوںنے گزشتہ سال 8جولائی کو ایک جعلی مقابلے میں برہان وانی اور انکے دو ساتھیوں کو شہید کردیاتھا ۔ سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے ہڑتال کی اپیل کی۔