وزیرداخلہ کا بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس اور ڈومیسائل اجرا پر اضافی فیس وصولی کا نوٹس
06 جولائی 2017 (19:26)
0

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے دارالحکومت کے انتظام کے ادارے کی جانب سے بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس اور ڈومیسائل کے اجراء پر اضافی فیس وصول کرنے کا نوٹس لیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں اسی دستاویز پر اضافی فیس وصول کرنا بلاجواز ہے۔
انہوں نے کہا کہ اضافی فیس وصول کرنے کی وجوہات پر مشتمل رپورٹ24 گھنٹے میں طلب کرلی۔