انجینئرنگ کے اعلیٰ تعلیمی معیار کا اعتراف، پاکستان کومعاہدہ واشنگٹن کی مکمل رکنیت کا درجہ دے دیا گیا
06 جولائی 2017 (18:54)
0

پاکستان کو انجینئرنگ کے اس کے اعلیٰ تعلیمی معیار کے اعتراف میں معاہدہ واشنگٹن کی رکنیت اور دستخط کرنے والے ملک کا مکمل درجہ دیا گیا ہے۔
یہ بات سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر رانا تنویر حسین نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک نیوزبریفنگ کے دوران کہی۔
معاہدہ واشنگٹن انجینئرنگ کے معیار اور تعلیم کی جانچ پڑتال اور الحاق کا اعلیٰ ترین عالمی فورم ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اس فورم کا انیسواں اور ترکی اور ملائیشیا کے بعد اسلامی ممالک میں تیسرا رکن ہے۔
اس غیر معمولی کاکامیابی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستانی طلباء کی انجینئرنگ ڈگریاں اب بیرون ملک بھی قابل قبول ہوں گی۔
رانا تنویر نے کہاکہ لاہور میں نیشنل سکول آف سائنس قائم کیا جارہا ہے۔