بامعنی مذاکرات ہی مسئلہ کشمیر کے حل کا واحد راستہ ہے:میرواعظ عمر فاروق
06 جولائی 2017 (16:30)
0

چیئرمین حریت فورم میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بامعنی مذاکرات ہی مسئلہ کشمیر کے حل کا واحد راستہ ہے ۔برہان وانی شہید کی برسی کی مناسبت سے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال نے عالمی توجہ ایک بار پھر اپنی طرف مبذول کرائی ہے ۔

ادھر ، سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک سمیت حریت رہنماوں نے سرینگر میںقابض حکام کی طرف سے بہانے بہانے سے کرفیو اور دیگر پابندیوں کے نفاذکی سخت مذمت کی ہے ۔
سرینگر میں اپنے مشترکہ بیان میں ان رہنماؤں نے کہا کہ علاقے کے مظلوم عوام کا استحصال اور سزائیں کشمیر دشمن حکمرانوں کی معمول کی کارروائی بن گئی ہے ۔