ممنون حسین نے ٹیکس محصولات کے نظام کو عوام دوست اور شفاف بنانے کے لئے عبدالرؤف چوہدری کی کوششوں کو سراہا۔

ٹیکس کی واپسی کے نظام میں اصلاحات کی بدولت ٹیکس گزاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے:صدر
06 جولائی 2017 (16:25)
0

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ٹیکس کی واپسی کے نظام میں اصلاحات کی بدولت ٹیکس گزاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔وہ سبکدوش ہونے والے وفاقی ٹیکس محتسب عبدالرؤف چوہدری سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے الوداعی ملاقات کی ۔ صدر مملکت نے عبدالرؤف چوہدری کی بطور وفاقی ٹیکس محتسب خدمات کو سراہا۔
انہوں نے ٹیکس محصولات کے نظام کو عوام دوست اور شفاف بنانے کے لئے ان کی کوششوں کو سراہا۔ صدر نے ٹیکس دھندگان میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ابلاغ کے جدید طریقے استعمال کرنے کی تعریف کی ۔