اسحق ڈار نے ملکی کرنسی کی قدر میں کمی پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

ڈالر کی قدر میں حالیہ اضافے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی:وزیر خزانہ
06 جولائی 2017 (16:00)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر میں حالیہ اضافے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی ۔آج اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے ملکی کرنسی کی قدر میں کمی پر حیرانگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرمائے کی منڈی مستحکم ہے اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اسحق ڈار نے کہا کہ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت اکیس ارب ڈالر ہیں۔ ان میں سے سولہ ارب ڈالر مرکزی بنک کے پاس ہیں جبکہ باقی پانچ ارب ڈالر دیگر بنکوں کے پاس ہیں۔
اس سے قبل وزیر خزانہ نے مختلف بنکوں کے صدور کے ساتھ ملاقات کی اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث سامنے آنے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔