افغانستان کیلئے پاکستان کے نئے سفیر نے واضح کیا کہ وزیراعظم نواز شریف نے علاقائی روابط کو فروغ دینے سے متعلق افغان صدر کے ویژن کی حمایت کی ہے۔

 زاہد نصراﷲکاپاکستان افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے کام کا عزم
06 جولائی 2017 (13:23)
0

افغانستان کے لئے پاکستان کے نئے نامزد سفیر زاہد نصراﷲ خان نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے کام کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔وہ کابل میں افغان صدر اشرف غنی کو اسناد سفارت پیش کرنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوںنے واضح کیا کہ وزیراعظم نواز شریف نے علاقائی روابط کو فروغ دینے سے متعلق صدر اشرف غنی کے ویژن کی حمایت کی ہے جو کہ خطے کی خوشحالی کے لئے ضروری ہے۔
سفیر نے صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے صدر اشرف غنی کو نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔