ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے وضع کردہ اقدامات کی حمایت کی ہے

پاکستان کاپائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے دنیا کے تمام حصوں میں یکساں ترقی کی ضرورت پر زور
06 جولائی 2017 (13:04)
0

پاکستان نے اقوام متحدہ میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے دنیا کے تمام حصوں میں یکساں ترقی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل میں ایک مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈا وسیع تر اور مضبوط ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریز کی جانب سے وضع کردہ اقدامات کی حمایت کی ہے جن کا مقصد عوام کی زندگیوں میں مثبت اثرات کی فراہمی کیلئے اقوام متحدہ کو مضبوط بنانا ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ پائیدار ترقی سے پائیدار امن کے قیام میں مدد ملتی ہے اور پائیدار امن ، پائیدار ترقی کا ضامن ہوتا ہے۔