file photo

تحریک انصاف نے خیبرپختونخواء میں احتساب کا محکمہ بند کر دیا:دانیال
06 جولائی 2017 (10:57)
0

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان احتساب کے بلند بانگ دعوے کے باوجود عدالتوں کے سامنے پیش ہونے میں ناکام رہے ہیں۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخواء میں احتساب کا محکمہ بند کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزامات ہیں۔  دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے  پچھلے چار سال کے دوران پن بجلی کا ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کیا۔