پاکستان کا دنیا کے تمام حصوں میں یکساں ترقی کی ضرورت پر زور
06 جولائی 2017 (10:42)
0

پاکستان نے اقوام متحدہ میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے دنیا کے تمام حصوں میں یکساں ترقی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل میں ایک مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈا وسیع تر اور مضبوط ہونا چاہیے۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگیوں میں ٹھوس نتائج کے حصول کے بغیر انسانی ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جاسکتے۔  پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کا نائب صد ر ہے۔