file photo

سید علی گیلانی کاآیت اللہ خامنائی کے کشمیر کے نصب العین کی حمایت سے متعلق بیان کا خیرمقدم
06 جولائی 2017 (09:18)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنائی کے کشمیر کے نصب العین کی حمایت سے متعلق بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں آیت اللہ خامنائی کی جانب سے کشمیر کی تحریک آزادی کی حمایت کو بروقت اورحقیقت پسندانہ قرار دیا۔  سید علی گیلانی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کے حصول میں مدد کرے۔