سرمائے کی منڈی میں استحکام کو یقینی بنایا جائے گا:سٹیٹ بنک
06 جولائی 2017 (08:27)
0

سٹیٹ بنک نے کہا ہے کہ بنک سرمائے کی منڈی میں ہونیوالی تبدیلیوں کا بغور جائزہ لیتا رہے گا او ر سرمائے کی منڈی میں استحکام کو یقینی بنایا جائے گا ۔

ایک بیان میں بنک نے کہا کہ موجودہ شرح تبادلہ معاشی اصولوں کے عین مطابق ہے۔
بنک نے کہا کہ بنکوں کی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی امریکی ڈالر کے ساتھ شرح تبادلہ میں تین اعشاریہ ایک فیصد کمی آئی ہے جس کی قدر ایک سو چار روپ نوے پیسے فی امریکی ڈالر سے بڑھ کر ایک سو آٹھ روپے پچیس پیسے فی امریکی ڈالر ہوگئی ہے۔