علاقائی روابط خطے کی خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے
06 جولائی 2017 (08:23)
0

پاکستان کے افغانستان کیلئے نئے نامزد سفیر زاہد نصر اللہ خان نے کابل میں ایک تقریب میں افغان صدر محمد اشرف غنی کوا پنی اسناد سفارت پیش کیں۔

تقریب کے بعد سفیر نے صدر سے رسمی ملاقات کی۔
سفیرنے پاکستان کے صدر اوروزیراعظم کی جانب سے افغان صدر اشرف غنی کو خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم نواز شریف افغان صدر اشرف غنی علاقائی روابط کے بارے میں سوچ کی تائید کرتے ہیں کیونکہ یہ خطے کی خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔
سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے کام کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔