خلیجی ملکوں کا قطر کیخلاف سفارتی اور تجارتی پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان
06 جولائی 2017 (08:12)
0

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے کہا ہے کہ قطر کیخلاف سفارتی اور تجارتی پابندیاں جاری رہیں گی۔

قاہرہ میں وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے مصر کے وزیر خارجہ سامع شوکری نے کہا کہ قطر صورتحال کی سنجیدگی اورسنگینی کو سمجھ نہیں سکا۔
تاہم قطر پر کوئی نئی پابندی عائدنہیں کی جائے گی۔

ادھر اقوام متحدہ کے سیاسی سربراہ جیفری فیلٹمین قطر اور اس کے خلیجی ہمسایوں کے درمیان سفارتی بحران کے خاتمے کے حوالے سے بات چیت کیلئے کویت میں ہیں۔