file photo

امریکہ کی شمالی کوریا کو طاقت کے استعمال کی دھمکی
06 جولائی 2017 (07:35)
0

امریکہ نے شمالی کوریا کو اپنا ایٹمی میزائل پروگرام ترک نہ کرنے کی صورت میں اس کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی دی ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیرNikki Haley نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ شمالی کوریا کے حالیہ اقدامات سے معاملے کے سفارتی حل کے امکانات ختم ہورہے ہیں اور امریکہ اپنے اور اپنے اتحادی ملکوں کے دفاع کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی کوریا کے ساتھ تجارت کرنے والے ملکوں کے ساتھ امریکہ اپنے تجارتی تعلقات منقطع کرلے گا۔
ادھرچین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کہا کہ شمالی کوریا کے بحران کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں ہے۔