file photo

ملک کی تیز تر ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے سازشیں کی جارہی ہیں:یوسف
06 جولائی 2017 (07:31)
0

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملک کی تیز تر ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے اور اسے ایشین ٹائیگر بننے سے روکنے کے لئے سازشیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو قوم کیلئے ان کی بے مثال خدمات پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ان کے خلاف سازشیں ناکام ہوئیں اور مستقبل میں بھی ایسا ہی ہوگا۔