file photo

مشترکہ تحقیقاٹی ٹیم کی رپورٹ قطر کے شہزادے سے سوالات کئے بغیر نامکمل رہے گی:رانجھا
06 جولائی 2017 (07:27)
0

اطلاعات و نشریات کے پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاٹی ٹیم کی رپورٹ قطر کے شہزادے سے سوالات کئے بغیر نامکمل رہے گی۔

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم کو قطر جاکر شہزادے کابیان ریکارڈ کرنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پانامہ پیپرز مقدمے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کررہی ہے۔