file photo

ملک کے بعض مقامات پر بارش کا امکان
06 جولائی 2017 (07:25)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد ، گوجرانوالہ، لاہور ، مالاکنڈ ہزارہ ،مردان،پشاور اور کوہاٹ ڈویژنوں ،بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے باقی حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
جمعرات کی صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہوراورپشاور اٹھائیس
کراچی تیس
کوئٹہ بائیس
گلگت اورمری اٹھارہ
اور مظفر آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ