file photo

کینیڈا کے سرمایہ کار پاکستان میں کاروبار کے پرکشش مواقع سے فائدہ اٹھائیں:ڈار
06 جولائی 2017 (07:21)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کینیڈا کے سرمایہ کاروں کو پیشکش کی ہے کہ وہ پاکستان میں کاروبار کے سازگار اور پرکشش مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

اسلام آباد میں کینیڈا کے ہائی کمشنر Perry Calderwood سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی وسیع گنجائش موجود ہے۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ یہ اقتصادی استحکام کے حصول کے بعد پاکستان اب اپنی تمام تر توجہ اعلیٰ پائیدار اورجامع اقتصادی ترقی کے حصول پر دے رہا ہے۔
ہائی کمشنر نے کہاکہ پاکستان میں اقتصادی شرح نمو اور سکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں، بہتری سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع فراہم ہوں گے۔