file photo

پاکستا ن مخالف قوتیں پانامہ پیپرز کے نام پرملک کو نشانہ بنارہی ہیں:سعد
06 جولائی 2017 (07:14)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستا ن مخالف قوتیں پانامہ پیپرز کے نام پرملک کو نشانہ بنارہی ہیں۔

ایک انٹرویو میں ا نہوں نے کہا کہ پاکستان جب بھی ترقی کی طرف اپنا سفر شروع کرتا ہے بعض غیرملکی طاقتیں اس کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کرنا شروع کردیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ممالک چین پاکستان اقتصادی راہداری اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔ ایک سوال پر سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عدالت کا احترام کیا ہے اور وہ مستقبل میں بھی ایسا ہی کرے گی۔