file photo

پاکستان امریکہ کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے:ڈار
06 جولائی 2017 (07:02)
0

 اسحق ڈار نے اسلام آباد میں امریکہ کے قائم مقام سفیر جوناتھن پریٹ سے گفتگو ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ ہر شعبے میں اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے تاکہ خطے کو در پیش مسائل حل کئے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی ترقی کیلئے مسلسل ٹھوس کوششیں کررہا ہے جن میں علاقائی تعاون کے فروغ پر توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات اور خطے میں امن کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے پاکستان کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی بحالی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری میں اضافے کابھی خیرمقدم کرے گا۔
امریکی سفیر نے وزیرخزانہ کودونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ میں امریکی سفارتخانے کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔